جموں:(مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع راجوری میں بھارتی پولیس نے آج ایک خاتون سمیت تین شہریوں کو گرفتار کر لیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے ضلع کے علاقے بدھل میں گھروں پر چھاپوں کے دوران دو مردوں اور ایک خاتون کو گرفتار کیا۔گرفتاری کے بعد ان پر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ”یو اے پی اے“ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔پولیس نے انکی گرفتاری کا جواز فراہم کرنے کیلئے ان پر عسکریت پسندوں کے ساتھ کام کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔دریں اثنا، بھارتی فوجیوں اور پیرا ملٹری اہلکاروں نے راجوری اور پونچھ اضلاع کے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔