سری نگر (نمائندہ خصوصی)مقبوضہ کشمیر میں ظلم کے پہاڑ توڑنے والی بھارتی فوج کا ذہنی توازن بگڑنے لگا۔بھارتی فوج مختلف نفسیاتی امراض کا شکار ہو کر خود-کشیاں کرنے لگیبھارتی فوج میں خودکشیوں کے بڑھتے رجحان نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔27 مارچ 2024 کو جموں و کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک اہلکار نے خود- کشی کرلی،سینٹرل ریزرو فورس کے اہلکا!ر نے اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی ما!ر کر اپنی زندگی کا خا!تمہ کردیا، کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی خود- کشی کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے قبل بھی خود- کشی کے کئی واقعات منظر عام پر آ چکے ہیں۔مقبوضہ وادی میں تعینات بھارتی فوجیوں کی خود- کشی کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔2007 سے اب تک مقبوضہ وادی میں 596 سے زائد بھارتی فوجی خود- کشی کر چکے ہیں کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مودی حکومت کی ناقص پالیسیوں سے تنگ بھارتی فوجی اپنی ہی جانیں لینے لگے جموں کشمیر میں مودی سرکار کے مظالم سے بھارتی فوجی بھی نالاں، الجزیرہ کے مطابق بھارتی حکومت کے نا اہلی اور ناقص پالیسیوں کی بدولت بھارتی فورسز میں ذہنی تناؤ بڑھ گیا جو بعد میں خود- کشی کا سبب بننے لگا، اس وقت مقبوضہ کشمیر میں موجود بھارتی فورسز کے نصف سے زاہد اہلکار شدید تناؤ کا شکا!ر ہیں، رائیٹرز کی رپورٹ کے مطابق 16نومبر کو ضلع ادھم پور میں خود- کشی کرنے والے بھارتی فوج کے 38 سالہ نائیک ہریش چندر سنگھ کا تعلق 31 راشٹریا رائفل سے تھا، کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 15 نومبر 2023 کو حیدرآباد میں بھارتی فوجی راجندرا سنگھ نے خود کو گولی ما!ر لی، مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج میں خود کشی کےبڑھتے رجحان پر بھارتی اور بین الاقوامی میڈیا کا اظہار تشویش پھیل گئی ہے