سرینگر:(مانیٹرنگ ڈیسک )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس کے خصوصی تحقیقاتی یونٹ ایس آئی یو نے3 کشمیری نوجوانوں کے خلاف پلوامہ میں این آئی اے کی عدالت میں فردجرم دائر کی ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ فردجرم پلوامہ پولیس اسٹیشن میں کشمیری نوجوانوں حسان الحق شیخ، اویس فیروز میر اور ابرار الاسلام کیخلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت دائر جھوٹے مقدمے میں دائر کی ہے ۔