نیویارک (نیوز ڈیسک ):پاکستان نے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر سمیت مقبوضہ علاقوں میں خواتین کو درپیش شدید مشکلات سے نمٹنے کی فوری ضرورت پر زوردیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں پاکستان کے مستقل مشن کے زیر اہتمام پینل مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے خواتین کے مسائل میں اضافے پر جنگوں، تنازعات اور غیر ملکی تسلط کے اثرات کو اجاگر کیا۔سفیر منیر اکرم نے عالمی ادارے کی مخصوص جنگل زدہ علاقوںکی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں خواتین کو دہائیوں سے درپیش مصائب ومشکلات کو اجاگر کیا۔مقررین نے مقبوضہ علاقوں میں خواتین کی حالت زار کے تدارک کے لئے موثر عالمی اقدام پر زور دیا۔