سرینگر:(نیوز ڈیسک )معروف بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کے مقبوضہ جموں و کشمیر کے حالیہ دورے نے کشمیریوں کی پاکستان سے گہری محبت اور بھارتی حکمرانی کے خلاف ناراضگی کو بے نقاب کردیا ہے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جموں سے شائع ہونے والے انگریزی اخبار” کشمیر ٹائمز“ میںچھپنے والے ایک مضمون میں کشمیری مصنفہ اور بی بی سی کی سابق ایڈیٹر نعیمہ احمد مہجور نے کہا ہے کہ گو کہ ٹنڈولکر کا دورہ بظاہر نجی تھا لیکن جموںوکشمیر کے لوگوں نے اسے مکمل طورپر سیاسی تصور کیا کیونکہ بھارتی کرکٹر کی مختلف سرکاری ادارو ں اور کنٹرول لائن کا دورہ اور مخصوص لوگوں سے ملاقاتوں نے انکا دورہ سیاسی ہونے کے تاثر کو مضبوط کیا۔مہجور نے گلمرگ کے رہائشی ریاض لون کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ لون کا کہنا ہے کہ وہ ویرات کوہلی کو ایک بڑے کھلاڑی کے طور پر عزت دیتے ہیںتاہم اگر پاکستانی کھلاڑی شاہد آفریدی (لالہ ) کشمیر کے دورے کے دورے پر آئے تو یہاں انہیں دیکھنے کیلئے لوگوں کا ایک سمندر امنڈ آئے گا اور شاید حکومت کو بھیڑ کو روکنے کیلئے کرفیو لگانا پڑے۔لون کا مزید کہنا ہے کہ اگر کبھی ایسا دن آتا ہے کہ پاکستان کے کھلاڑیوں کو کشمیر جانے کی اجازت دی جائے تو بھگدڑ کی وجہ سے سینکڑوں جانیں ضائع ہو سکتی ہیں،پاکستان کے کھلاڑی ہمارے دلوں میں بستے ہیں اور عمران خان، لالہ آفریدی اور بابر اعظم ہمارے ہیرو ہیں۔