جموں:(مانیٹرنگ ڈیسک )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے جموں کی ایک خصوصی عدالت میں جھوٹے مقدمات میں دو کشمیریوں کے خلاف چارج شیٹ داخل کردی۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آزادی پسندکشمیری کارکنوں کے خلاف چارج شیٹ ضلع اسلام آباد میں غیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون” یواے پی اے” کے تحت درج کئے گئے جھوٹے مقدمات میں داخل کی گئی ۔جن حریت پسندوں کے خلاف چارچ شیٹ داخل کی گئی ہے ان میں محمد اکبر ڈار اور غلام نبی ڈار شامل ہیں جو دونوں مقبوضہ جموں وکشمیرکے علاقے کوکرناگ کے رہائشی ہیں۔