جہانیاں ( نمائندہ خصوصی) یوم یکجہتی کشمیر5فروری کی چھٹی!وفاقی ملازمین تین جبکہ صوبائی ملازمین دو چھٹیاں کریں گے۔ حکومت کی جانب سے 5فروری پیر کو یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے جبکہ ہفتہ اور اتوار کو وفاقی ملازمین کی چھٹی ہوتی ہے اس طرح وفاقی ملازمین تین چھٹیاں کریں گے اسی طرح صوبائی محکموں کے بیشتر ملازمین اتوار اور پیر یوم یکجہتی کشمیر کی چھٹی ملا کر دو چھٹیاں گھروں میں گزاریں گے۔