سرینگر، مظفر آباد، اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) بھارتی یو م جمہوریہ کے موقع پر کشمیریوں نے یوم سیاہ منایا ، کل جماعتی حریت کانفرنس کا بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ ، بڑی تعداد میں حریت کانفرنس کے رہنما اور شہری دفتر خارجہ کے باہر بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے جمع ہوگئے او شدید احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین نے ہاتھوںمیں کشمیری پرچم اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر یوم سیاہ کے حوالے سے نعرے درج تھے اس موقع پراحتجاجی مظاہرین نے بھارت کیخلاف شدید نعرے بازی مظاہرین کی قیادت کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینر محمود احمد ساگر ، غلام محمد صفی ، شیخ عبدالمتین کررہے تھے ۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کنوینر کل جماعتی کانفرنس محمود احمد ساگر نے کہا کہ بھارت کی نام نہاد جمہوریت کے چہرے سے نقاب اتر چکا ہے بھارت میں کسی بھی ریاست میں اقلیتیں محفوظ نہیں ہیں بھارت کو یوم جمہوریہ منانے کا کوئی حق نہیں ہے بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں اور جمہوریت کی آواز کو دبا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد بھارتی مظالم کے باوجود جدوجہد جاری رہے گی ۔حریت رہنما غلام محمد صفی نے کہا کہ بھارت کے ہاتھوں اس کی اپنی اقلیتیں بھی محفوظ نہیں ہیں بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالی کررہا ہے کشمیر میں سیاسی جماعتوں پر پابندی عائد کی جارہی ہے مقبوضہ کشمیر میں ذرائع ابلاغ پر پابندی عائد کی جارہی ہے بابری مسجد کی جگہ رام مند کی تعمیر کرکے مسلمانوں کے جذبات مجروح کیئے جارہے ہیں بھارت آزاد کشمیر اور پاکستان میں دراندازی مںی ملوث ہے ۔جنرل سیکرٹری کل جماعتی حریت کانفرنس شیخ عبدالمتین نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کو دبانے کے لیے پیلٹ گنز کا استعمال کر رہا ہے بھارتی قیادت انتہاپسند ہندوتوا نظریے پر کاربند ہے بھارت نے. مقبوضہ کشمیر کی تمام قیادت کو. پابند سلاسل کر. رکھا ہے بھارت مقبوضہ کشمیر میں غیر انسانی مظالم, جیل, کریک ڈاون, گرفتاریوں قور. ما وراے عدالت قتل عام میں ملوث ہے .بھارت کے ہاتھوں دیگر ممالک بھی محفوظ نہیں ہیں عالمی برادری بھارتی دہشت گردی کا نوٹس لے۔