سرینگر(نمائندہ خصوصی)غیرقانونی طور پر بھارت کے زیرقبضہ جموں کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں قابض بھارتی فوجیوں نے 2 کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے نوجوانوں کو منگل کو ضلع بارہمولہ کے علاقے ڈانگر پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران گرفتار کیا۔قابض فوجیوں نے ان نوجوانوں کی گرفتاری کا جواز پیش کرنے کیلئے انہیں ایک مجاہدین تنظیم کا کارکن قرار دیا ہے جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق اپنے ناقابلِ تنسیخِ حق خودارادیت کے حصول کیلئے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ ادھر سرینگر ، کپواڑہ ، پلوامہ ، اسلام آباد ، کولگام ، راجوری اور پونچھ اضلاع کے مختلف علاقوں میں بھارتی فوجیوں کی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری ہیں۔