جموں(نمائندہ خصوصی) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیرقبضہ جموں کشمیر کے ضلع اودھم پور سے ایک پاکستانی جھنڈا ملا ہے جو متعدد غباروں کے ساتھ منسلک تھا۔جس پر بھارتی فوج اور سیکورٹی فورسز کی دوڑ لگ گئی ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے میڈیا کو بتایا ہے کہ پاکستانی جھنڈا رام نگر تحصیل کے گائوں سنیتر میں ایک درخت سے لٹکا ہوا پایا گیا ہے۔پاکستانی جھنڈا پوسٹروں ، سبز اور لال رنگ کے غباروں کے ساتھ منسلک ہے ۔ادھم پور کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ونود کمار نے کہا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ پاکستانی جھنڈا غباروں کے ساتھ اڑ کر کنٹرول لائن کے پار آ گیا ہو ۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی پرچم کی موجودگی پر بھارتی فوج اور سیکورٹی فورسز کی دوڑیں لگ گئی