سرینگر(نمائندہ خصوصی) بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ جولائی میں 12 کشمیریوں کو شہید کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے شعبہ تحقیق کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ اس عرصے کے دوران 193 شہریوں جن میں بیشتر حریت رہنماء ، نوجوان ، کارکن اور طلباء شامل تھے کو گرفتار کیاگیا ۔گرفتار کئے گئے بہت سے افراد پر پبلک سیفٹی ایکٹ اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قوانین لاگو کئے گئے ۔
قابض بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے گزشتہ ماہ طاقت کے وحشیانہ استعمال سے ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔