جموں (نمائندہ خصوصی) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میںآج ضلع جموں میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پیراملٹری بارڈر سیکیورٹی فورس نے نوجوان کو ضلع کے علاقے ارنیا میں محاصرے اورتلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔