جموں ( کےایم ایس )
غیرقانونی طور پر بھارت کے زیرقبضہ جموں کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع سانبہ میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے نوجوان کو پیر کی شب ضلع سانبہ کے علاقے رام گڑھ میں شہید کیا۔ بی ایس ایف جموں کے ایک عہدیدار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ رام گڑھ میں تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک کشمیری کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا ہے ۔
ادھر قابض حکام نے بتایا ہے کہ جموں شہر کے قلب میں واقع کچی چھائونی کے علاقے میں دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔ تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ۔ پولیس کی ایک پارٹی نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔