بیجنگ (شِنہوا) کمیو نسٹ پا رٹی آ ف چائنہ (سی پی سی) سے غیر وابستہ سیاسی جماعت کے رہنما نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ ریاستی امور پر غوروخوض اور تجاویز پیش کرنے بارے جماعت کی صلاحیت کو بہتر بنائیں گے۔
ان خیالات کا اظہار چائنہ ایسوسی ایشن فار پروموٹنگ ڈیموکریسی کی مرکزی کمیٹی کے چیئرمین تسائی ڈافینگ نے چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 14 ویں قومی کمیٹی کے پہلے اجلاس کے دوران 8 دیگر غیر سی پی سی جماعتوں کی مرکزی کمیٹیوں کے سرابرہوں کی پریس کانفرنس کے موقع پر کیا۔
تسائی نے چائنہ ایسوسی ایشن فار پروموٹنگ ڈیموکریسی کے ارکان سے کہا کہ وہ اہم پالیسیوں اور اصولوں کے مطالعے کو فرائض کی انجام دہی میں اپنی بنیاد بنائیں ، تحقیقات اور تحقیق بارے اپنا طریقہ کار بہتر بنائیں، اپنے کام میں اپنی سرگرمیوں کو مزید معیاری اور ادارہ جاتی بنائیں اور اپنے کام میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا زیادہ سے زیادہ اطلاق کریں۔
تسائی نے چائنہ ایسوسی ایشن فار پروموٹنگ ڈیموکریسی کے ارکان پر زور دیا کہ وہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے قریب تر رہیں تاکہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے مشیروں اور معاونین کے طور پر اپنا کردار بہتر طریقے سے ادا کرسکیں۔