نئی دہلی (نمائندہ خصوصی )بھارت نے پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دیدی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت نے ایس سی او اجلاس میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو شرکت کی دعوت دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس رواں برس مئی میں بھارتی شہر گوا میں ہو رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کو دعوت سے متعلق پاکستان بھارت وزارت خارجہ نے ردعمل سے گریز کیا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل جولائی 2011 میں وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے بھارت کا دورہ کیا تھا۔