ممبئی ( نیٹ نیوز)
بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کو ممبئی ایئرپورٹ پر حراست میں لے لیا گیا۔شاہ رخ خان کو مہنگی گھڑیوں پر کسٹم ڈیوٹی ادا نہ کرنے پر حراست میں لیا گیا۔ لگژری گھڑیاں شاہ رخ خان کے ساتھ جانے والے ایک شخص کے بیگ میں تھیں۔
شاہ رخ خان کو چھ لاکھ تیراسی ہزار روپے کسٹم ڈیوٹی ادا کرنے کے بعد جانے کی اجازت دی گئی