بیجنگ(نیٹ نیوز )چین کے نئے وزیر خارجہ کن گینگ رواں سال کے تیسری سہ ماہی میں پاکستان کا پہلا دورہ کریں گے۔ وہ اس سے قبل بحیثیت اسسٹنٹ وزریر خارجہ کے نوازشریف کی حکومت میں پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق چینی وزیر خارجہ کن چینی صدر زی جن پنگ کے قریبی ساتھیوں میں سے ہیں، چینی وزیر خارجہ بیجنگ میں تعینا تی سے قبل امریکا میں سفارتکار کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔نئے چینی وزیر خارجہ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی گئی تھی تو اس وقت یہ پیغام ملا تھا کہ جب بھی چینی وزیر خارجہ کا بیرون ممالک کے دوروں کا پروگرام بنا وہ پہلے پاکستان کا دورہ کریں گے۔ پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کن گینگ کو وزارت خارجہ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے جس کا چینی وزیر خارجہ نے شکریہ ادا کیا ہے۔