ریاض (رپورٹ اختر شہزاد)سعودی عرب نے دبئی میں دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ سے بھی دو گنا بلند ترین عمارت تعمیر کرنے پرغور شروع کردیا ہے۔یہ عمارت دارالحکومت ریاض میں تعمیرکی جائے گی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ عمارت پر 5 بلین ڈالر کی لاگت آئے گی اور یہ برج خلیفہ سے دوگنا اونچی ہوگی۔دبئی کے مشہورومعروف برج خلیفہ کی اونچائی 828 میٹر ہے جسے سعودی عرب میں بننے والی نئی عمارت پیچھے چھوڑ دے گی۔