ماسکو(نمائندہ خصوصی) پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ سستا خام تیل خریدنے کے لیے مذاکرات جاری ہیںجس میں روسی حکام کے ساتھ خام تیل کی مقدار، قیمت اور روٹ سے متعلق بات ہوئی ہے۔ذرائع پیٹرولیم ڈویژن نے کہا کہ مذاکرات کے اختتام پر پالیسی بیان جاری کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پاکستان وفد روسی حکام سے مذاکرات کے بعد ہفتے کو وطن واپس پہنچے گا۔واضح رہے کہ امریکا نے پاکستان کو روس سے تیل برآمد کرنے کے لیے گرین سگنل دیا تھا۔امریکی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا نے روس پر تیل برآمد کرنے کے لیے اب تک پابندیاں نہیں لگائیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تیل کی ضروریات سمجھ سکتے ہیں، دیگر حکومتوں پر بھی سستا تیل خریدنے کے لیے دباو ہے۔