بیجنگ (نیٹ نیوز )چین میں 6 ماہ بعد کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق دارالحکومت بیجنگ میں 87 سال کے شخص کی کورونا سے موت رپورٹ ہوئی ہے۔اس حوالے سے چینی حکام کا کہنا ہے کہ بیجنگ میں621کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ دوسری جانب نیشنل ہیلتھ کمیشن نے بتایا کہ چین میں 24 گھنٹوں کے دوران 24 ہزار سے زائد کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔