عراق کے شمالی حصے میں دور افتادہ فوجی چوکی پر حملے میں چار فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ کرکوک کے علاقے میں مشین گنوں سے یہ حملہ ہفتے کے روز کیا گیا ہےعراقی فوجی ذرائع کے مطابق بدامنی کا یہ واقعہ ہفتے کے روز سورج کے طلوع سے پہلے پیش آیا ہے۔ حملہ آوروں نے کرکوک کی ایک صحرائی فوجی چوکی کو نشانہ بنایا۔یہ وہ علاقہ ہے جہاں داعش کی باقیات سرگرم رہتی ہیں۔ فوجی ذرائع کے مطابق اس علاقے میں ایک کلو میٹر کے علاقے میں عراقی کردش جنگجو تعینات ہیں تاہم کسی بھی گروہ نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔واضح رہے ترکیہ کی افواج بھی کرد باغیوں کے خلاف کارروائیاں کرتی رہتی ہیں۔ انقرہ نے ان کردوں کو دہشت گرد قرار دے رکھا ہے۔ترکیہ کے وزیر خارجہ نے ایک قبل بھی یہ اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک شام اور عراق میں اپنی کارروائیاں جاری رکھے گا