بالی، (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ ان کا ملک اقوام متحدہ (یو این) کے بنیادی مرکز کے ساتھ بین الاقوامی نظام کا ایک بڑا حامی ہے۔
انڈونیشیا کے سیاحتی مقام بالی میں بدھ کی سہ پہر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کے دوران چینی صدر نے کہا کہ عالمی امن کے حصول کے لیے اقوام متحدہ کے منشورکے مقاصد اور اصولوں کو ملحوظ خاطر اور تمام ممالک کے جائز سیکورٹی خدشات کو سنجیدہ سمجھنا چاہیے۔
صدر شی نے کہا کہ چین اقوام متحدہ کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے اور ٹھوس نتائج حاصل کرنے کے لیے عالمی ترقی کے اقدام اور عالمی سلامتی کے اقدام کو مشترکہ طور پر آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے۔
اس موقع پر انتونیوگوتریس نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری کے طور پر دوبارہ منتخب ہونے پر شی جن پھنگ کو ایک بار پھر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کثیرالجہتی کے لیے چین کے عزم کو سراہتا ہے اور ثابت قدمی سے ایک چین کے اصول کی حمایت کرتا ہے، انہوں نے کہا کہ ایک چین کا اصول ایک سرخ لکیر ہے جس کا احترام کیا جانا چاہیے۔