بیجنگ (نیٹ نیوز) چینی حکومت کی جانب سے ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کےلئے دی جانےوالی امداد کے40ہزار کمبلوں پر مشتمل پہلی کھیپ شنگھائی پڈونگ ایئرپورٹ سے ترکیہ روانہ ہوئی ۔ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق اس کے علاوہ ایک ہزار خیموں، بستر وں ، الٹرا سانڈ اور ای سی جی مشینوں، اور طبی منتقلی کی گاڑیوں سمیت دیگر امدادی سازوسامان مستقبل قریب میں بھیجے جائیں گے۔