غزہ ۔(مانیٹرنگ ڈیسک ) :غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیل کے جارحانہ حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 40,000 سے تجاوز کر گئی ۔شِنہوا کے مطابق غزہ میں قائم ہیلتھ اتھارٹیز نے جمعرات کو بتایا کہ غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 40,000 سے تجاوز کر گئی ہے۔غزہ کےشعبہ صحت عامہ کے حکام نے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، اسرائیلی فوج نے مزید 40 فلسطینیوں کو شہید اور 107 دیگر کو زخمی کیا ہے جس سے اکتوبر 2023 کے اوائل میں فلسطینی اسرائیل تنازعہ شروع ہونے کے بعد سے اب تک جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 40,005 اور زخمیوں کی تعداد 92,401 ہو گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمارتوں کے ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر اب بھی بہت سے متاثرین ہیں، رسائی نہ ہونے کی وجہ سے ایمبولینس اور سول ڈیفنس کا عملہ ان تک پہنچنے سے قاصر ہے۔