لندن ۔تہران تل ابیب( مانیٹرنگ ڈیسک )ایران کی جانب سے آئندہ 24 گھنٹے کے اندر اسرائیل پر حملہ کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ اسرائیل میں تشویشناک صورتحال میں یہودیوں کی بیرون فرار کی اطلاعات پھیل گئیں برطانوی میڈیا کے مطابق ایران 24 گھنٹے کے اندر اسرائیل پر حملہ کرسکتا ہے مشرق وسطیٰ میں حکام سمجھتے ہیں کہ اسرائیل پر حملے ہونے کا وقت آگیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آج رات سے کل تک یہودی تیشا باؤ منا رہے ہیں، تیشا باؤ 12 اگست سے شروع ہو کر 13 اگست کو ختم ہوگا، تیشا باؤ پریہودی پہلے اور دوسرے ہیکل کی تباہی کا سوگ مناتے ہیں۔امریکا کی جانب سے بھی کہا گیا ہے کہ رواں ہفتے ایران کی جانب سے اسرائیل پر ایک بڑا حملہ ہوسکتا ہے۔امریکا کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اسرائیل پر ہونے والے ایک بڑے حملے کے حوالے سے تیار رہنا ہوگا۔ جان کربی نے کہا امریکا خطے میں طیارہ بردار بحری جہاز اور گائیڈڈ میزائلوں سے لیس آبدوز بھی تعینات کررہا ہے۔دوسری جانب اسرائیلی فوج کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیل ایران میں ہونے والی سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے ہے۔واضح رہیے کہ ایرانی دارالحکومت تہران میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت اور لبنانی دارالحکومت بیروت میں حزب