واشنگٹن ۔(نمائندہ خصوصی ):امریکا کی ریاست جارجیا اور جنوبی کیرولینا میں سمندری طوفان ڈیبی کے باعث 6 افراد ہلاک ہو گئے ۔ شنہوا کے مطابق جارجیا کے شہر سوانا اور جنوبی کیرولینا کے شہر چارلسٹن میں 24 گھنٹوں کے دوران ایک فٹ تک بارش ریکارڈ کی گئی ، جس کے باعث پولیس نے چارلسٹن کے جزیرہ نما شہر کے اندر جانے والی تمام سڑکیں بند کر دی ہیں۔ دونوں ریاستوں میں سمندری طوفان ڈیبی کے باعث اب تک 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔