ڈھاکہ( مانیٹرنگ ڈیسک نیوز ڈیسک )بنگلادیش میں پُرتشدد واقعات کے بعد شیخ حسینہ واجد کی سیاسی جماعت عوامی لیگ سے وابستہ 20 سے زائد افراد کی لاشیں ملی ہیںبنگلادیشی اخبار کے مطابق ان لاشوں میں عوامی لیگ کے رہنما اور ان کے خاندان کے افراد کی لاشیں شامل ہیں، عوامی لیگ سے وابستہ افراد کے گھروں اور کاروباری مراکز میں توڑ پھوڑ اور لوٹ مار بھی ہوئیمیڈیا رپورٹس کے مطابق یہ لاشیں شیخ حسینہ واجد کے ملک چھوڑنے کے بعد ملی ہیں جبکہ عوامی لیگ کے دفاتر اور رہنماؤں کے گھروں کو بھی مظاہرین نے جلایا ہےمیڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش میں پُرتشدد مظاہروں کے دوران 300 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں واضح رہے کہ بنگلادیشی وزیراعظم حسینہ واجد ایک ماہ سے جاری عوامی احتجاج کے بعد گزشتہ پیر کو ملک سے فرار ہوگئی تھیں جس کے بعد فوج نے اقتدار سنبھالتے ہی عبوری حکومت بنانے کا اعلان کردیا تھا۔