ڈھاکہ( مانیٹرنگ ڈیسک )بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں پیر کے روز پُرتشدد واقعات میں کم از کم 20 افراد کی ہلاکت کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ڈھاکہ میڈیکل کالج اسپتال کے پولیس انسپکٹر نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ ’ہمیں اب تک یہاں 20 لاشیں موصول ہوئی ہیں۔‘ انھوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں دی ہیں۔ہلاکتوں کی اس تعداد کی آزادانہ تصدیق نہیں ہوئی ہے۔