نیویارک( نیٹ نیوز)اقوام متحدہ کی تنظیم انروا کا کہنا ہے کہ غز ہ میں دجالی جارحیت کے نتیجے میں پیدا ہونے والے ملبے کو صاف کرنے میں 15 سال لگ سکتے ہیں۔انروا کا بتانا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق غز ہ سے 4 کروڑ ٹن ملبہ صاف کرنا ہوگا جس کے لیے 50 کروڑ ڈالر سے زائد کے اخراجات ہوں گے۔اقوام متحدہ کے مطابق جنگ کے نتیجے میں پیدا ہونے والے ملبے میں دھماکا خیز مواد اور دیگر خطرناک مواد بھی شامل ہوسکتا ہے، اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ ملبے میں انسانی لاشیں بھی دبی ہوئی ہیں۔گزشتہ ماہ اسرائیل کے آرمی ریڈیو کی جانب سے کہا گیا تھا کہ اسرائیل غزہ پر اب تک 50 ہزار بم گراچکا ہے جن میں 2 ہزار سے 3 ہزار کے درمیان بم پھٹ نہیں سکے۔