واشنگٹن( نیٹ نیوز )ایلون مسک نے ہفتے کے روز سابق صدر ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد ان کی عوامی سطح پر باقاعدہ حمایت کا اعلان کیا تھامیڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ سے ایلون مسک سمیت دیگر ڈونرز کی مارچ کے مہینے میں ملاقات ہوئی تھی، امریکا میں 5 نومبر کو صدارتی انتخابات ہوں گے جس میں ری پبلکن کی جانب سے ٹرمپ کو اپنا صدارتی امیدوار نامزد کیا گیا ہےغیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے چیئرپرسن اور ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک امریکی صدر جوبائیڈن کے بڑے ناقد تصور کیے جاتے ہیں اور اب انہوں نے سابق صدر ٹرمپ کی الیکشن مہم کو سپورٹ کرنے کے لیے بڑی فنڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایلون مسک نے کہا ہے کہ انہوں نے ٹرمپ کی انتخابی مہم چلانے والے گروپ سپر پولیٹیکل ایکشن کمیٹی کو ماہانہ 45 ملین ڈالر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔