قاہرہ( نیٹ نیوز )مصر میں تین افراد کے قتل میں گرفتار نوجوان نے اپنے خاندان کے ساتھ کی گئی لرزہ خیز واردات بارے اعتراف کر لیا ملزم نے اپنی ماں، بہن اور چھوٹے بھائی کو چھریوں کے وار کر کے قتل کرنے کے بعد ان کی لاشوں کو جلایا اور ان کے ٹکڑے کر کے کچھ کو کتوں کے آگے پھینکا دیا جبکہ لاشوں کے کچھ حصے ملزم نے فریج میں رکھ دیےمیڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ کچھ دن پہلے سامنے آیا جب مقامی لوگوں نے حکام کو اطلاع دی کہ ایک گھر سے بدبو آ رہی ہے اور گھر کے مالکان گزشتہ جمعرات سے غائب ہیںگرفتار ملزم کا کہنا ہے کہ واردات صبح 5 بجے کی پہلے چاقو سے اپنے بھائی کو قتل کیا پھر ماں اور اس کے بعد بہن کو ذبح کیا ذہنی طور پر بیمار نہیں ہوں اور نہ ہی کسی نفسیاتی مرض کا شکار ہوںملزم نے انکشاف کیا ہے کہ والدہ اور بہن بھائیوں کی لاشوں کو کاٹنے کے لیے 20 چاقوؤں کا استعمال کیا مقتولین کی کچھ باقیات گھر کے فریج میں رکھ دیں اور دوسرا حصہ کتوں کو پھینک دیامقامی حکام کے مطابق ملزم کی عمر 29 سال ہے اور وہ پیشے کے لحاظ سے وکیل ہے مقامی گاؤں کے افراد کا کہنا ہے کہ ملزم نفسیاتی مسائل کا شکار ہے