کینیا(نیوز ڈیسک )ٹیکسوں میں اضافہ کے خلاف عوامی احتجاج کی فتح، کینیا میں حکومت نے اضافی ٹیکسوں کا بل واپس لینے کا اعلان کر دیا گیا میڈیا رپورٹس کے مطابق ہزاروں مظاہرین کو کچلنے کی دھمکیاں دینے والے کینیا کے صدر نے بالآخر عوامی مزاحمت کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں۔ صدر ولیم روٹو نے کہا ہے کہ وہ کسی ایسے فنانس بل پر دستخط نہیں کریں گے، جس کی وجہ سے مظاہرین نے بڑھتے ہوئے اخراجات کے خلاف غم وغصے کا اظہار کیا اور پارلیمنٹ پر دھاوا بول دیا۔ انکا کہنا تھا کہ ٹیکسوں میں اضافے پر مشتمل بل واپس لے لیا جائے گا۔