غزہ(مانٹرنگ ڈیسک ) فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک کی فوجی شاخ عزالدین القسام بریگیڈ نے تل ابیب کو کامیابی سے نشانہ بنالیا ۔غزہ پٹی میں 8 ماہ سے بدترین اسرائیلی حملوں کے باوجود تل ابیب پر درجنوں میزائلوں سے حملہ ہونے کو عالمی ذلت کے سوا کوئی نام نہیں دیا جاسکتا۔آئرن ڈوم کے دعوے کرنے والا اسرائیل اپنے قلب پر حملےنہ روک سکا اور عالمی سطح پر ایک چھوٹے سے گروہ کے مقابلے میں بدترین شکست کا نشان بن گیا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق اتوار کی دوپہر غزہ پٹی سے تل ابیب پر میزائلوں کی برسات کردی گئی جس سے پورے شہر میں شدید خوف و حراس پھیل گیا، پروازیں منسوخ اور شہر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی جبکہ کئی زخمیوں کی اطلاعات ہیں ۔بعض ذرائع نے تصویریں بھی شائع کیں اور بتایا کہ کچھ راکٹ تل ابیب کے مرکز میں گرے۔ اسکےعلاوہ تحریک مزاحمت نے جبالیہ کیمپ میں لڑائی کے دوران متعدد اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور متعدد قیدیوں کو یرغمال بنا نے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ حماس کے جنگجوؤں نے اسرائیلی فوج کو ایک سرنگ کے اندر گھات لگا کرحملہ کیا اور پھر کئی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کرنے کے ساتھ ساتھ قیدی بھی بنا لیا۔