اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی )پاکستانی نژاد برطانوی گلوکارہ (اوپیرا اسٹار) سائرہ پیٹر کو کنگ چارلس سوم کی تاج پوشی کے بعد برطانوی قومی ترانے کی ریکارڈنگ پر بکنگھم پیلس کی جانب سے خصوصی تعریفی خط موصول ہوا ہے۔ سوپرانو ووکل رینج میں پیش کی جانے والی ریکارڈنگ حاصل کرنے کے بعد ، کنگ چارلس نے سائرہ کے نام ایک خط بھیجا ہے جس میں ان کی عوامی خدمات کے لئے نیک خواہشات اور خلوص دل سے شکریہ ادا کیا گیا ہے۔خط میں کنگ چارلس اور ملکہ کیمیلا کا دستخط شدہ فوٹو کارڈ بھی شامل ہے۔ ہیسٹنگز ٹاون ہال (ایسٹ سوسیکس)میں برطانوی حکومت کے دفاتر کی درخواست پر تیار کی گئی یہ ریکارڈنگ پورے خطے میں سرکاری تقریبات بشمول شہری تقریبات کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ سائرہ پیٹر نے 2018 میں ‘گوڈ سیو دی کوئین’ برطانوی حکومت کی درخواست پر ریکارڈ کرانے کا اعزاز بھی حاصل کر چکی ہیں۔یہ اعزاز حاصل کرنے والی وہ پاکستان اور ایشیا کی پہلی پاکستانی گلوکارہ بن گئی ہیں۔ اس ریکارڈنگ کے نتیجے میں مرحوم ملکہ کی طرف سے بھی ذاتی طور پر شکریہ کا خط سامنے آیا ہے۔ پاکستان کی پہلی اوپیرا گلوکارہ، دنیا کی پہلی اوپیرا گلوکارہ اور برطانوی قومی ترانہ ریکارڈ کرانے والی پہلی ایشیائی خاتون ہیں۔سائرہ پیٹر عالمی سطح پر پاکستان کے تشخص کو مزید اجاگرکرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔