اقوام متحدہ۔:(نمائندہ خصوصی )اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نےکرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں پاکستانیوں سمیت غیر ملکی طلباکے خلاف ہفتے کے آخر میں ہجوم کے حملوں کی مذمت کی ہے جس میں متعدد طلبا زخمی ہوئے۔اے پی پی کے نمائندے کی جانب سے کرغزستان میں ہونے والی پیش رفت پر اقوام متحدہ کے سربراہ کے ردعمل بارے سوال کے جواب میں اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان عزیز حق نےکہا ہے کہ ہم غیر ملکیوں سے نفرت (زینو فوبک) پر مبنی حملوں اور تارکین وطن پر حملوں کے خلاف ہیں۔