کابل۔: (نمائندہ خصوصی ):افغانستان میں بارشوں اور سیلاب سے 10 افراد ہلاک ہو گئے۔شنہوا کے مطابق افغانستان میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے صوبائی ڈائریکٹر موسیٰ اشہری نے میڈیاکو بتایا کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران صوبہ ہرات میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 7 افراد ہلاک ہو گئے۔انہوں نے بتایا کہ اسی طرح بارش کے طوفان اور سیلاب نے ہرات کے پڑوسی صوبے فراہ میں ایک اور صوبہ غور میں 2 افراد کی جان لی۔انہوں نے مزید بتایا کہ رواں برس اپریل میں طوفان اور سیلاب سے 70 سے زائد افراد ہلاک اور 50 کے قریب زخمی ہوئے تھے۔