انقرہ( مانیٹرنگ ڈیسک )ترکیہ کی عدالت نے 2022ء میں استنبول کی شاہراہ استقلال میں بم دھماکے میں ملوث شامی پناہ گزین خاتون احلام البشیر کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ اس دھماکے کے نتیجے میں چھ افراد کی جان چلی گئی تھی۔عدالت نے جمعہ کے روز دو سال سے جاری کیسز کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزمہ احلام البشیر کو عمر قید کی سزا سنائی۔خبر رساں ادارے ’رائیٹرز‘ کے مطابق پولیس کی طرف سے ملزمہ کے خلاف قتل عمد، ریاستی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے اور جانی اور مالی نقصان کے لیے شاہراہ عام پر بم نصب کرنے کا الزام عاید کیا تھا۔سنہ 2022ء میں ترکیہ میں سزائے موت کو منسوخ کرنے کے بعد سنگین جرائم کے مجرموں کو بامشقت عمر قید کی سزا سنائی جاتی ہے.اس کیس میں 30 سے زیادہ دیگر ملزم بھی شامل تھے۔ ان میں سے چار کو رہا کیا گیا جبکہ عدالت نے دس کے خلاف علاحدہ مقدمے کی سماعت کا حکم دیا۔بیس ملزموں کو چار سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ سزا پانے والی شامی خاتون احلام نے اعتراف کیا ہے کہ اس کے ترک مخالف گروپ ’پی کے کے‘ کے ساتھ روابط ہیں۔دو سال قبل ترکیہ نے کرد عسکریت پسندوں پر دھماکے کی ذمہ داری کا الزام عائد کیا تھا۔ تاہم کرد علاحدگی پسندوں نے اس کی سختی سے تردید کی تھی