ٹوکیو۔(مانیٹرنگ ڈیسک ):جاپان کے بونین جزائر میں 6.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔شنہوا نے جاپا ن کی موسمیاتی ایجنسی کے حوالےسے بتایا کہ جاپان کے جزائر بونین، یا اوگاسوارا جزائر میں ہفتے کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.9 ریکارڈ کی گئی ہے ۔زلزلے کا مرکز سطح زمین سے 503کلومیٹر گہرائی میں تھا ۔ وسطی ٹوکیو میں بھی زلزلے کے کمزور جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں تاہم سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی ہے۔