تہران( نیٹ نیوز )ایرانی فورسز نے آبنائے ہرمز میں اسرائیلی کمپنی کا جہاز قبضے میں لےلیاپرتگالی جہاز ’ایم ایس سی ایریز‘ اسرائیلی ارب پتی ایال اوفر کی کمپنی کا ہے ۔ قبضے میں لیے گئے جہاز پر فلپائن کا 20 رکنی عملہ موجود ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی بحریہ کے خصوصی دستوں نے ہیلی کاپٹر کا استعمال کرتے ہوئے جہاز کو قبضے میں لیا، قبضے میں لیےگئے جہاز کو اب ایرانی سمندری حدود میں منتقل کیا جارہا ہے