ایتھنز۔7(نیوزڈیسک ):یونان کے جنگل میں 2024 کی پہلی بڑی آگ میں 3 زخمی ہوگئے ہیں ۔شنہوا کے مطابق فائر بریگیڈ کے افسران نے میڈیا کو بتایا کہ آگ جزیرے کے جنوب مشرقی حصے میں ایراپیٹرا شہر کے مضافات میں ایک جنگلاتی علاقے سے شروع ہوئی ہے جس سے لڑنے کے لیے کل 169 فائر فائٹرز کو تعینات کیا گیا ہے جن کو پانی گرانے والے4 ہیلی کاپٹروں کی مدد بھی حاصل ہے۔انہوں نے بتایا کہ حکام نے احتیاط کے طور پر چار دیہات کے تقریباً 300 مکینوں کو اپنے گھر خالی کرنے کے لیے ہنگامی الرٹ جاری کردیا ہے۔واضح رہے کہ یونان میں باضابطہ طور پر آگ کا موسم یکم مئی سے شروع ہوتا ہے اور ہر سال 31 اکتوبر کو ختم ہوتا ہے 2023 میں جنگل کی آگ کی وجہ سے 20 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے2018 میں آگ کے سیزن کے دوران 100 سے زیادہ ہلاک ہوئے۔