واشنگٹن۔(مانیٹرنگ ڈیسک ):امریکا کی ریاست فلوریڈا کے مضافاتی علاقے میامی میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے۔شنہوا کے مطابق ڈورل پولیس ڈیپارٹمنٹ نے سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں بتایا کہ میامی کے تفریحی مقام سٹی پلیس ڈورل کے ایک بار میں صبح سویرے گاہکوں کے درمیان لڑائی ہوئی اور اس کے بعد ایک سکیورٹی گارڈ، پولیس افسران اور ایک مسلح شخص کے درمیان گولیاں چل گئیں۔انہوں نے بتایا کہ مسلح شخص اور سکیورٹی گارڈ ہلاک ہو گئے تاہم ایک پولیس افسر اور 6 راہگیر زخمی ہیں جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ سٹی آف ڈورل پولیس ڈیپارٹمنٹ میامی ڈیڈ پولیس ڈیپارٹمنٹ اور وفاقی محکمہ قانون نافذ کرنے والے کے ساتھ مل کر فائرنگ کی وجہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ امیر ممالک میں بندوق سے ہونے والی اموات کی سب سے زیادہ شرح امریکہ میں ہے گن وائلنس آرکائیو کے مطابق، 2024 میں اب تک ملک میں بندوق کے تشدد سے 4,200 سے زیادہ افراد ہلاک اور 7,500 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔