کراچی (رپورٹ/ راجہ محمد فیاض)
بھارتی تہاڑ جیل میں قید یسین ملک کی مسلسل 5 دن سے بھوک ہڑتال کے باعث طبعیت بگڑتی جارہی ہے ۔۔جیل حکام نے یاسین ملک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کی تاہم یاسین ملک نے انکار کیا جس کے بعد جیل انتظامیہ نے 24 جولائی کو یاسین ملک کو آئی وی ڈرپ چڑھائ گی
بھارت میں کالعدم تنظیم جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے سربراہ یاسین ملک کے تہاڑ جیل میں بھوک ہڑتال کرنے کے باعث صحت بگڑنے پر چار روز بعد منگل کو آئی وی ڈرپ چڑھای گی ہے
تفصیلات کے مطابق
بھارتی دارلحکومت نئ دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ممتاز کشمیری رہنما یاسین ملک جمعہ 22 جولائی کو بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہیں۔ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ اور کشمیر کے علحیدگی پسند رہنما یاسین ملِک نے روبیہ سعید معاملے میں عدالت میں خود گواہوں سے جرح کرنے کی گزارش کی ہے اور لیکن اس معاملے ابھی تک کسی بھی قسم کا جواب نہ ملنے پر وہ غیر معینہ مدت تک بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئے۔ ملک نے اس حوالے سے مرکزی حکومت کو خط بھی لکھا ہے۔
تہاڑ جیل کے سینیئر افسران نے بتایا کہ یاسین ملِک نے جمعہ کو کھانا کھانے سے انکار کر دیا اور تادم مرگ بھوک ہڑتال کا اعلان کیا۔ جیل حکام نے یاسین ملک سے ملاقات کی اور بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کی تاہم یاسین ملک نے انکار کیا جس کے بعد جیل انتظامیہ نے 24 جولائی کو یاسین ملک کو آئی وی ڈرپ چڑھایا۔ تہاڑ جیل میں بند یاسین ملِک بھوک ہڑتال پر
واضح رہے کہ خود ساختہ ٹیرر فنڈنگ معاملے میں قصوروار ٹھہرائے جانے کے بعد، نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کی ایک خصوصی عدالت نے گزشتہ 25 مئی کو یاسین ملک کو دو مقدمات میں عمر قید کی سزا کے علاوہ 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی