ماسکو( نیٹ نیوز )ماسکوکنسرٹ ہال میں حملہ 143 افراد کو ہلاک اور 180 سے زائد زخمی میں ملوث ملزمان کو خصوصی عدالت میں پیش کر دیا گیا روسی سیکیورٹی فورسز نے چاروں حملہ آوروں کو گرفتار کرکے ان کی شناخت ظاہر کردی۔واضح رہے کہ تین روز قبل روس کے دارالحکومت کے کنسرٹ ہال میں 4 حملہ آوروں نے گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 143 افراد ہلاک اور 180 سے زائد زخمی ہوگئے تھے تاہم اب سیکیورٹی فورسز نے چاروں حملہ آوروں کو گرفتار کرکے ان کی شناخت ظاہر کردی۔چاروں حملہ آوروں کی شناخت 19 سالہ محمد صبیر، 25 سالہ شمس الدین فریدونی، 30 سالہ سید اکرامی مرادلی، اور 32 سالہ دلیر دزون مرزویف کے سے ہوئی ہے۔ ان سب کا تعلق تاجکستان سے ہے۔روسی سیکیورٹی فورسز نے چاروں ملزمان کو آج عدالت میں پیش کردیا جن میں سے 3 پر فرد جرم عائد کرکے چاروں کو 22 مئی تک پولیس کی کسٹڈی میں دیدیا گیا۔ ان ملزمان کو عمر قید کی سزا ہوسکتی ہے۔