نیویارک ( مانیٹرنگ ڈیسک)اردن کی ملکہ رانیہ نے کہا ہے کہ اسرائیل نے صرف ایک مرتبہ 7 اکتوبر دیکھا، فلسطینی 156 بار اسرائیلی 7 اکتوبر جھیل چکے ہیں۔امریکی میڈیا کو انٹرویو میں ملکہ رانیہ نے کہا کہ بمباری کے ساتھ امداد تباہی و بربادی اور قتل عام کو نہیں روک سکتی، غزہ میں جنگ فوری رکنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ غزہ کے لوگوں کو زندگی کی بنیادی ضروریات سے محروم کرنے کا ذمہ دار اسرائیل ہے۔ملکہ رانیہ کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کو بھوکا پیاسا رکھنا اسرائیل کا پیدا کردہ المیہ ہے، اسرائیل جو کچھ کر رہا ہے اسی وجہ سے فلسطینی، اسرائیل سے نفرت کرتے ہیں۔