ماسکو( مانیٹرنگ ڈیسک )روسی فوج نے انڈین سیاحوں کو گرفتار کر کے محاذ پر بھیج دیاانڈیا سے تعلق رکھنے والے 7 نوجوانوں نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ایجنٹ کی دھوکے بازی اور ان کے پاس مکمل دستاویزات نہ ہونے کی وجہ سے روسی فوج نے ان کو گرفتار کر کے یوکرائن کے خلاف جنگ میں بھیج دیا ہےانڈین نژاد افراد نے ویڈیو میں کہا ہے کہ وہ روس گھومنے گئے تو ایجنٹ ان کو بغیر مکمل ڈاکیومنٹ کے بیلاروس لے گیا اور مزید اضافی رقم نہ ملنے پر ان کو بیلاروس میں بے یار و مددگار چھوڑ دیا جہاں پولیس نے ان کو گرفتار کر کے روسی فوج کے حوالے کر دیاروسی فوج نے گرفتار افراد کے سامنے شرط رکھی کہ یا تو ہمارے ساتھ کنٹریکٹ سائن کرو کہ ہمارے ساتھ مختلف قسم کے خدمات انجام دو گے یا تمھیں دس سال قید ہوگی تاہم ان افراد کے مطابق بلیک میل کر کے کنٹریکٹ سائن کروانے کے بعد ان کے ساتھیوں کو فرنٹ لائن پر بھیج دیا اور اب ان کو بھی فرنٹ لائن پر بھیجا جا رہا ہے