اوٹاوا( مانیٹرنگ ڈیسک)کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں فائرنگ کے واقعے میں 4 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اوٹاوا کے ایک گھر میں پیش آیا، فائرنگ کے واقعے میں 4 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوا، زخمی شخص کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کی شناخت نہیں ہوسکی ہے، اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔دوسری جانب سری لنکن ہائی کمیشن کے ایک ترجمان نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر میڈیا کو بتایا کہ مرنے والے سری لنکن تھے اور مقتولین میں 4 بچے، ان کی ماں اور باپ شامل ہے۔رپورٹ کے مطابق فائرنگ میں ملوث شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے، قتل کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے، پولیس اس حوالے سے تحقیقات کر رہی ہے