نیویارک(نیوز ڈیسک)دریائے ایمیزون کے جنگلات میں دنیا کے سب سے بڑے سانپ ’گرین اینا کونڈا‘ کی نئی نسل دریافت کی گئی ہے۔محققین نے براعظم جنوبی امریکا میں واقع دنیا کے سب سے بڑے رین فاریسٹ (برساتی جنگل) جو کہ دریائے ایمیزون (یہ دریا جنوبی امریکا کے کئی ملکوں سے بہتا ہوا بحر اوقیاس میں گرتا ہے) کے ساتھ ساتھ موجود ہے۔ اس چھ اعشاریہ ایک میٹر لمبے سانپ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ہالینڈ سے تعلق رکھنے والے حیاتیاتی سائنسدان فریک وونک جنہوں نے 200 کلو گرام وزنی اس سانپ کے ساتھ ایکواڈور میں تیراکی بھی کی۔انکا کہنا تھا کہ سانپ کی یہ قسم اپنے قریبی رشتہ دار نسل سے ایک کروڑ سال قبل جدا ہونے کے باوجود اب بھی بالکل ان جیسی ہی ہے۔گرین اینا کونڈا نئی نسل یونیکٹس ایکی یاما (Eunectes akiyama) سے تعلق رکھتا ہے، 20 فٹ لمبے اور 200 کلو گرام وزنی سانپ کی پانی میں تیرنے کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔