لندن(نیٹ نیوز )انگلینڈ نے روس کے اہم ذرائع آمدنی کو ہدف بنانے والے نئے پابندی پیکیج کا اعلان کر دیا ہے۔انگلینڈ وزارت خارجہ نے روس۔یوکرین جنگ کا دوسرا سال مکمل ہونے سے 2 روز قبل جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہم روس پرنئی پابندیاں لگا رہے ہیں۔ یہ پابندیاں 50 سے زائد افراد اور تنظیموں کا احاطہ کرتی ہیں اور انگلینڈ کے یوکرین کے ساتھ غیر متزلزل تعاون کا اظہار ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ پیکیج ، راکٹ فائر سسٹموں اور دھماکہ خیز ایمونیشن کے فراہم کنندگان پر دباو ڈالے گا، روس کے اہم ذرائع آمدنی کو ہدف بنائے گا، دھاتوں، ہیروں اور انرجی کی تجارت کو محدود کر کے مالیاتی تعاون کو ہر حوالے سے منقطع کر دے گا۔بیان کے مطابق انگلینڈ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ "بین الاقوامی اقتصادی دباو، مالی تعاون کے خاتمے اور نتیجتاً روس کے اس غیر قانونی قبضے کے خاتمے کا مفہوم رکھتا ہے۔ ہماری پابندیاں پوتن کو ان مالیاتی وسائل سے محروم کر دیں گی جن کی انہیں جنگ جاری رکھنے کے لئے اشد ضرورت ہے”۔