صنعا( نیوز ڈیسک ) الجزیرہ نیٹ ورک نے یمن میں شہر حدیدہ کے 2 علاقوں "الجبانہ” اور "الجاہ” پر متعدد امریکی اور برطانوی جنگی طیاروں کے حملے کی خبر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یمن سے بحیرہ احمر میں ایک برطانوی مال بردار جہاز کی جانب ایک میزائل فائر کیا گيا ہے۔ جس کے جواب میں یمن پر حملے کئے گئےیمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر یحیی سریع نے گزشتہ شب کہا تھا کہ ہماری بحریہ نے بحیرہ احمر میں ایک فوجی آپریشن کیا جس میں برطانوی بحری جہاز "LYCAVITOS” کو نشانہ بنایا گیا۔یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ ہماری بحریہ نے خلیج عدن میں اس جہاز کو مناسب سمندری میزائلوں سے نشانہ بنایا جو درست اور براہ راست نشانے پر لگا۔یحیی سریع نے مزید کہا کہ بحیرہ احمر میں دشمن امریکی اور برطانوی اہداف کے خلاف ہماری کارروائیاں مذکورہ دونوں ممالک کی جانب سے یمن کے خلاف جارحیت کا جواب میں ہمارے دفاع کا جائز حق ہے، اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہم غزہ پر حملے بند ہونے اور ناکہ بندی کے خاتمے تک اسرائیلی بحری جہازوں یا مقبوضہ فلسطین( اسرائيل) کی بندرگاہوں پر جانے والے بحری جہازوں کے حملے جاری رکھیں گے۔امریکہ اور انگلستان نے گذشتہ 2 مہینوں میں یمن کے خلاف متعدد بار فضائی کارروائیاں کی ہییں تاہم یمنی حکام کا کہنا ہے کہ یہ حملے غیر موثر واقع ہوئے