راولپنڈی (نمائندہ خصوصی)دہشت گردوں کے مچھ بلوچستان میں ناکام حملے میں بھارتی خفیہ ایجنسی را سے جڑے اکاونٹس سے متعلق ہوشربا انکشافات سامنے آگئے ،سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان میں دہشتگردانہ حملوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی را ملوث ہے ، بلوچستان کے علاقے ”مچھ“ میں دہشتگردوں کا بزدلانہ حملہ پسپا ہو گئے ، اس حملے کی ذمہ داری بھارتی سپانسرڈ کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی نے فوری قبول کی۔ سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے حملہ پسپا ہوا اور دہشتگرد بھاگنے پر مجبور ہو گئے،سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہجب مچھ حملہ جاری تھا، را سے جڑے اکاونٹس نے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ شروع کر دیا اور سب سے پہلے حملے کی خبر اپنے اکاونٹس سے جاری کی۔ یہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ”ان بھارتی سوشل میڈیا اکاونٹس کے پاس اس حملے کی اطلاع پہلے سے موجود تھی۔ بھارتی خفیہ ایجنسی را سے جڑے سوشل میڈیا اکاونٹس کے ذریعے مسلسل پاکستان میں بدامنی اور انتشار پھیلا رہا ہے۔ چند دن قبل پاکستان نے پاکستانی شہریوں کے قتل میں ملوث بھارتی کرائے کے قاتلوں کو بھی ایکسپوز کیا جو انہی بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سوشل میڈیا اکاونٹس کے ذریعے اِن دہشتگردانہ کارروائیوں پر خوشیاں منا رہے تھے۔ حیران کن طور پر جس دن اِن پاکستانی شہریوں کو قتل کیا گیا اسی دن را سے جڑے انہی سوشل میڈیا اکاونٹس نے اِن کے قتل کی خبر کنفرم کر دی۔